اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت دو بیانیے عوام کے سامنے ہیں اور بیانیے جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ انتخابات ہے، فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے،کراچی میں 16 اپریل کو پشاور
جیسا جلسہ ہوگا۔یہ حکومت نہیں چل پائے گی، پیپلز پارٹی بلیک میل کر رہی ہے، ابھی یہ فیصلہ ہی نہیں ہو پا رہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنیں گے یا نہیں۔ بلاول نے انٹرویو میں کہا وزارت خارجہ کا فیصلہ سی ای سی کرے گی، کون نہیں جانتا کہ یہ فیصلے سی ای سی نہیں کرتی، دراصل ان کے درمیان ایک کنفیوژن دکھائی دے رہی ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ پچھلے 3 سال سےمہنگائی پر ہماری حکومت کو ہدف تنقید بنا رہے تھے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا، اب مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تنخواہوں میں اضافہ ممکن نہیں . ایم کیوایم بھی کنفیوژن کا شکار ہے، ووٹر فیصلہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔