اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں جو آپ کو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دکھا سکتے ہیں، پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں،پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔
ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کروایا۔ پنجاب کی تنظیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں جو آپ کو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم 45 دکھا سکتے ہیں، پاکستان کی عوام اس وقت گالم گلوچ کی سیاست کے ساتھ نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کیساتھ نہیں کھڑے، پاکستان کی سیاست میں جو آتے ہیں کیا وہ ہار ماننے کے لیے بھی تیار ہوتے ہیں، اگر ہم نے جمہوریت کو آگے لے کر جانا ہے تو عوام کے فیصلے پر اعتماد کرنا پڑے گا۔”جنگ ” کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قیدی نمبر 804 نے اپنی سیاست کو چمکنے کے لیے اور عدالتوں سے ریلیف لینے کےلیے ہر آئینی ادارے پر حملہ کیا ہے، کل رات آئینی اداروں پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے جو دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، اگر بانی پی ٹی آئی نے یہ بیان دیا ہے تو اس کا قانونی نتیجہ نکلے گا جو انہیں بھگتنا ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کےاجلاس کے آغاز میں رحیم یار خان سے این اے 171رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن مخدوم طاہر رشید الدین نے حلف اٹھا لیا۔ڈپٹی اسپیکر نے ان سے حلف لیا۔
Like this:
Like Loading...