متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

Spread the love

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی نہیں لگتی
مگر
جب وہ میکے آکر ہاتھ منہ دھونے کے بعد سامنے ٹنگے ٹاول کے بجائے اپنے بیگ سے مختصر رومال سے منہ پونچھتی ھے تب وہ پرائی لگتی ھے
جب وہ باورچی خانے کے دروازے پر نامعلوم سی کھڑی ھو جاتی ھےتب وہ پرائی لگتی ھے
جب وہ پانی کے گلاس کے لئے ادھر ادھر آنکھیں گھماتی ھےتب وہ پرائی لگتی ھے
جب وہ پوچھتی ھے واشنگ مشین چلاؤں کیا تب وہ پرائی لگتی ھے
جب میز پر کھانا لگنے کے بعد بھی برتن کھول کر نہیں دیکھتی توتب وہ پرائی لگتی ھے
جب پیسے گنتے وقت اپنی نظریں چراتی ھے تب وہ پرائی لگتی ھے
جب بات بات پر غیر ضروری قہقہے لگا کر خوش ھونے کا ڈرامہ کرتی ھے تب وہ پرائی لگتی ھےاور لوٹتے وقت اب کب آئے گی’ کے جواب میں ‘دیکھیں کب آنا ھوتا ھے’یہ جواب دیتی ھے
تب ھمیشہ کے لئے پرائی ھو گئی ایسے لگتی ھے
لیکن گاڑی میں بیٹھنے کے بعدجب وہ چپکے سےاپنی آنکھیں چھپا کے خشک کرنے کی کوشش کرتی ھے تووہ پراياپن ایک جھٹکے میں بہہ جاتا ھے،‍
تب وہ پرائی سی لگتی ھے
کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا
کچھ نہ دینا مجھےصرف محبت برقرار رکھنا
پاپا کے اس گھر میں میری یاد بسائے رکھنا
بچوں کے ذہنوں میں میرامان برقرار رکھنا
بیٹی ھوں ہمیشہ اسی گھر کی یہ اعزاز سجائے رکھنا.
بیٹی سے ماں تک کا سفر
بےفكری سے فکر کا سفر
رونے سے خاموش کرانے کا سفر
پہلے جو آنچل میں چھپ جایا کرتی تھی آج کسی کو آنچل میں چھپا لیتی ہے.
پہلے جو انگلی پہ گرم لگنے سے گھر کو سر پہ اٹھایا کرتی تھی.
آج ہاتھ جل جانے پر بھی کھانا بنایا کرتی ہے
پہلے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو جایا کرتی تھی
آج وہ لاڈلی بڑی بڑی باتوں کو ذہن میں چھپایا کرتی ہے
پہلے بھائی ، دوستوں سے لڑ لیا کرتی تھی
آج ان سے بات کرنے کو بھی ترس جاتی ہیں
ماں، ماں کہہ کر پورے گھر میں کھیلا کرتی تھی
آج ماں سن کے آہستہ سے مسکرایا کرتی ہے
دس بجے اٹھنے پر بھی جلدی اٹھ جانا ہوتا تھا
آج 7 بجے اٹھنے پر بھی لیٹ ھو جایا کرتی ہے
اپنے شوق پورے کرتے کرتے ھی سال گزر جاتا تھا
آج خود کے لئے ایک کپڑا لینے کو ترس جایا کرتی ھے
سارا دن فارغ ھوکے بھی مصروف بتایا کرتی تھی
اب پورے دن کام کرکے بھی کام چور کہلایا کرتی ہے