متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

پاکستان میں60 فیصد سیاسی خواتین قید

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ امریکہ میں الیکشن کے بعد ہارنے والی پارٹی نے ہار تسلیم کرتے ہوئے ٹرمپ کو مبارکباد دی جبکہ یہاں ہم سے فارم 47 کے ذریعے ہماری فتح چھین لی گئی انہیں امریکہ کی جمہوریت سے سیکھنے کی ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن )نے دھڑا دھڑ اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ہم نے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے لیکن ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ہمیں کہیں باہر نہیں بھاگنا ہے۔ یہ جمہوریت کو تہہ تیغ کرکے کس منہ سے ٹرمپ کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی  کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا  کہ میرے اوپر 51 ایف آئی آرہیں،مجھ پر قتل کا بھی الزام ہے۔اور پارلیمنٹ سے10 ایم این اے سپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں اٹھائے گئے۔اگر آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے اور آپ کہتے ہیں کہ مریم کو کسی کیس میں لے کر گئے تھے تو لہٰذا تحریک انصاف کی کوئی ایم این اے کی 100 سالہ والدہ ہوگی یا کسی کی 9سالہ بیٹی ہوگی تو انہیں یہ جواز حاصل ہے کہ چادر چار دیواری کو پامال کردیں پاکستان میں60 فیصد سیاسی خواتین قید ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ کارکنا ن کی بازیابی اوراپنے چوری کیے مینڈیٹ کی خاطر ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔

پروگرام میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو لوگ ٹرمپ پر تنقید کرتے تھے آج انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ٹرمپ سے متعلق جو سیاستدان ماضی میں بات کرتے رہے اور جو آج بات کر رہے ہیں ان میں بہت تضاد پایا جاتا ہے۔