متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

بانی پی ٹی آئی رواں ماہ رہا ہوجائیں گے، بڑا دعویٰ

Spread the love

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رواں ماہ ہی رہا ہوجائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سردار لطیف کھوسہ  نے کہا کہ 24 نومبر کو لوگ جس طرح نکلیں گے، وہ ان لوگوں کےلیے بڑا دھچکا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اسی ماہ رہا ہوجائیں گے۔ جب پیپلز پارٹی نے کال دی تھی تو کیا نواز شریف بحرین بھاگے نہیں تھے، 8 فروری کو عوام بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلے تھے۔

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ جو غلط فہمی میں ہیں، وہ 24 نومبر کو شاک میں آجائیں گے، اول تو 24 نومبر سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوجائے گا ورنہ ہم 24 نومبر پر قائم ہیں۔ 24 نومبر جب لوگ نکلیں گے تو یہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے، دنیا کی مضبوط ترین اسٹیبلشمنٹ ہر حربے کے باوجود ٹرمپ کو نہ روک سکی۔  اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوجائے تو یہ حکومت ایک دن نہیں رہ سکتی، اس حکومت کی ایک خاتون رکن کے بیان کی وجہ سے چینی سفیر اپ سیٹ ہوئے۔