لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر حامد خان نے 30 نومبر کو پنجاب بھر سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے جمع ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن صدر اسد منظور بٹ اور سینیٹر حامد خان نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر کو پنجاب بھر سے وکلاء 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے جمع ہوں گے، 26 ویں ترمیم کو پاکستان کے تمام وکلاء نے مسترد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے معاملے پر وائٹ پیپر نکال رہے ہیں، 26 ویں ترمیم کے لیے انہوں نے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے، یہ وکلاء کی تحریک ہے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں۔
“جنگ ” کے مطابق حامد خان کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئنی ترمیم کا تعلق وکلاء سے ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ بچوں کو اغواء کیا جاتا ہو، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سب سے بڑے مجرم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی نے دیکھا کہ لوگوں کو ترمیم کے لیے کیسے لایا گیا۔
اس موقع پرلاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن صدر اسد منظور بٹ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پٹیشن ہائی کورٹ میں دائر کی ہوئی ہے، عوام کی حمایت آپ کے ساتھ ہے تو ہمیں اعتراض نہیں، لیکن لوگ آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایوب خان کے لیے ایک الگ اخبار چھاپا جاتا تھا جس میں ان کی پسندیدہ خبریں ہوتی تھیں، یہ وہی وقت ہے۔
Like this:
Like Loading...