متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

تبدیلی آنے والی ہے

Spread the love

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے  کہ تبدیلی آنے والی ہے، عوام پُراُمید ہیں۔

پشاور میں عمر ایوب اور رؤف حسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ  عمر ایوب کو مذاکراتی کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا، وہ یہاں ضمانت کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ۔ ہمیں عدالتوں کے پیچھے لگایا گیا، کام کے لوگوں پر کیسز ڈال دیے گئے، ملٹری کورٹس جیسے فیصلے ہوں گے تو دنیا نے مذمت کرنی ہے۔ ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں آئی، ملک میں جمہوریت اور آئین کو تباہ کر دیا گیا، ملک کی زمین اور دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔”جنگ ” کے مطابق سابق صدر نے مزید کہا کہ غریب کے پاس کچھ نہیں، مافیا سب لے کر جا رہا ہے، ثالثی وہاں ہو گی جہاں مساوات ہوں، اصل ثالثی لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔