متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

پی ٹی آئی کا وقت آ چکا ، بانی کو کیا پیشکش ہوئی ۔۔۔؟

Spread the love

 راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونے کی پیش کش ہوئی ہے، تاہم جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیے جاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے 4 فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہو گا۔توشہ خانہ 2 جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے۔مذاکراتی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن اور اسیران کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

“جنگ ” کے مطابق فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی کا وقت آ چکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی، بانی نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کی۔فیصل چوہدری نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی دی جائے۔