متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

حکمران مل کر کھاتے اور مل کر موجیں کرتے ہیں

Spread the love

 مردان ( ایس ایم ایس ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے مردان میں دارالعلوم تفہیم القران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فارغ التحصیل علماء اور مفتیوں میں اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت و تعلیم کی سہولیات ہیں نہ روزگار کے مواقع، ہمیں موقع ملا تو ملک میں عدل کا نظام نافذ کریں گے۔ ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو ہونی چاہیے، ملک میں 10 کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، بین الاقوامی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے جونیئر پارٹنرز کا آپس میں اتحادہے۔”جنگ ” کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اتحاد ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ہمیں آپس میں تقسیم کرتا ہے، یہ سب مل کر کھاتے ہیں اور مل کر موجیں کرتے ہیں، 25 کروڑ عوام اس نظام کے اسیر ہیں جو ہم پر مسلط ہے۔ خواتین کو وراثت کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق دلائیں گے۔