واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چرچ میں ہونے والی افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔
“جیو نیوز ” کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چرچ میں ہونے والی افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری بائیں بازو کی انتہا پسند اور ٹرمپ کی مخالف ہیں۔ پادری کے بات کرنے کا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگے۔ واضح رہے کہ پادری نے دعائیہ تقریب میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکینِ وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ سے تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔پادری نے کہا تھا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔ یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں۔
