متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

بھارت میں 1 ارب افراد کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں 1 ارب افراد کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فرم بلوم وینچرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں 1 ارب لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ خریدنے کے لیے اضافی پیسے نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 1.4 ارب کی آبادی میں 1 ارب لوگوں کے پاس انتہائی بنیادی ضروریات کے علاوہ دوسری اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔ حالیہ برسوں میں معاشی ترقی غیر مساویانہ اور غیرمتوازن رہی ہے۔ 

بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب ہونے کے باوجود اس کی مارکیٹ تقریباً میکسیکو کے برابر ہے۔”جنگ ” کے مطابق رپورٹ کے مطابق بھارت میں امیر اور معاشی طور پر خوش حال لوگوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ پہلے سے موجود امیر لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس غیر متوازن ترقی کی وجہ سے متوسط اور نچلے طبقے کو مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والی کاروباری کمپنیوں کو بھی مندی کا سامنا رہا ہے۔