اسلام آباد ( وی او پی نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اب کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دونگا، انتخابات ہوکر رہیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ3 تجاویز لے کر آئی، الیکشن والی تجویز سےاتفاق کیا، میں استعفے اور تحریک عدم اعتماد کی تجویز کیسے مان سکتا تھا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خان اسکینڈل پر کہا کہ ساڑھےتین سال بعد انکوتوشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔ توشہ خانہ سےچیزیں 50 فیصد قیمت ادا کر کے خریدیں، ہم نےتوشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی سکینڈل نہیں آیا، کوئی ڈیل کی ہےتوبتائیں۔عمران خان نےد ورہ روس کے حوالے سے کہا کہ میں اس لیےنہیں بول رہا کہ مضبوط ،متحد فوج پاکستان کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ملک ہیں، مضبوط فوج ہماری سلامتی کی ضامن ہے، کوئی ایسی بات نہیں کروں گاجس سےملک کونقصان پہنچے۔زرتاج گل نے عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس چھوڑنے کی ویڈیو شیئر کردی
انہوں نے کہا کہ روس کے دورے کے معاملے پر فوج آن بورڈ تھی، روس جانےسے پہلےجنرل باجوہ کو فون کیا، جنرل باجوہ نے کہا ہمیں روس جانا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنی گالہ کی سڑک، دفترکےاخراجات، ملازمین کی تنخواہیں خود ادا کرتا ہوں۔ہمیں غیرضروری طور پر عدالتی محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تھی، قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا، بھارت امریکا نے ڈو مور کی بات کی تو کوئی نہیں بولا۔جس طرح عوام ہمارے ساتھ نکلی ایسے کوئی توقع نہیں کررہا تھا، پاکستان نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا۔ روس سے ہتھیار، تیل، گندم گیس کی بات کی، روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا۔ ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو یہ سازش آگئی، یہ نیب ایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے، مافیا کو این آر او 2 مل گیا ہے، قوم کو آزادی کےلیے نکلنا ہوگا، آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد کےلئے ہوتی ہے۔ میرےخلاف نومبر سےسازش شروع ہوئی جنوری میں تحریک عدم اعتمادلانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانے نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے ۔ یہ سازش کامیاب ہوگئی تو کوئی وزیراعظم امریکی دھمکی کےسامنے کھڑا نہیں ہوسکےگا۔