متعلقہ

جمع

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی

Spread the love

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ بجلی صارفین کو ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا۔ کے الیکٹرک کے لیے بجلی 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے مئی 2025ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کم کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔