اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو ایران کےصدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے وفد کا حصہ ہیں، نے وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے ۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان اور ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اوراہم شعبوں میں دو طرفہ روابط بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔