متعلقہ

جمع

امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو روکیں گے، زبیر عمر

Spread the love

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو 27ویں آئینی ترمیم سے روکیں گے۔

’’ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو زبیر عمر نے کہا کہ نواز شریف سے گزارش ہے کہ وہ 26ویں یا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ایک بیان دے دیں۔ امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو یہ کرنےسے روکیں گے، اگر اس ملک میں انویسٹمنٹ نہیں آئے گی تو یہ کیسے چلے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق زبیر عمر نے مزید کہا کہ کل جو وزیروں نے پریس کانفرنس کی اس میں عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا، مڈل کلاس پر بات نہیں ہوئی، مہنگائی پر بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم پونے 4 سال میں تقریباً 200 بیرونی دورے کر چکے ہیں،200 ایم او یو سائن کیے گئے، جن کی قیمت بلین ڈالر ہے۔

سابق گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ایف ڈی آئی مائنس بلین ڈالر ہے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 1 اعشاریہ2 فیصد ہے۔