متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

اداکاری سے قبل دیپکا کیا کرتی تھیں ؟ آپ بھی جانئے

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز )  بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ دیپکا پڈوکون  اداکاری اور ماڈلنگ سے قبل ملکی سطح پر کامیاب بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔ہر فن مولا اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شوہر، اداکار رنویر سنگھ  نے بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سسرال کو خود کے

لیے ایک چیلنج اور سسرال کے ساتھ گزرنے والے سخت اور خوشگوار وقت سے متعلق  گفتگو کی ہے۔رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا بہت اعلیٰ بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، اُن کی سالی انیشا پڈوکون گالف کی جبکہ اُن کے سُسر بیڈ منٹن کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ 66 کی عمر میں بھی اُن کے سُسر پرکاش پڈوکون بہترین بیڈ منٹن کھیلتے ہیں، وہ اپنے سسر سے تو کیا آج تک دپیکا  سے کھیلنے والے سب ہی بیڈ منٹن کے میچز ہارے ہیں ۔ رنویرکا کہنا ہے کہ ’وہ جب اپنے سسرال میں ہوتے ہیں، اس دوران کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کھیل میں مصروف ہوتاہے یا کوئی کھیل ٹی وی پر دیکھ رہا ہوتا ہے، وہ سسرال میں جانا اور گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ  اُنہیں بھی کھیلوں میں کافی دلچسپی ہے۔ پہلے وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے 0 صفر سے ہار جایا کرتے تھے مگر اب 15 یا 16 گول تک پہنچ جاتے ہیں مگر پھر بھی ہار جاتے ہیں۔