پشاور ( وی او پی نیوز ) متحدہ حکومت میں شامل عوامی نیشنل پارٹی کا” انکار” سامنے آیا ہے ، موجودہ حالات میں اس انکار کی وجہ معمولی نہیں . آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بڑی جماعت نے کس بات پر وزیر اعظم کو انکار کیا ہے . دراصل
اے این پی نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر عمرے کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، عمرے کی ادائیگی کی دعوت دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، دینی فریضے پہلے بھی ادا کیے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے۔ امید کرتے ہیں نئی حکومت پوری سیاسی لیڈر شپ کو اعتماد میں لے گی۔