متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پر 4 تعطیلات کا اعلان کردیا

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 تا 5 مئی 2022 تک مرکزی بینک بند رہے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عید

الفطر کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر3 چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔