اسلام آباد( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھ دیا۔شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کردیا۔اپنے خط
میں شیریں مزاری نے لکھا کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔خط کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔