Thursday, September 12, 2024
Homeتازہ ترینامریکی دفاعی تجزیہ نگار نے مانا کہ مجھے آزاد خارجہ پالیسی کے...

امریکی دفاعی تجزیہ نگار نے مانا کہ مجھے آزاد خارجہ پالیسی کے باعث ہٹایا گیا: عمران خان

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سازش کو پہلے لوگوں نے مانا نہیں لیکن بعد میں سب ثابت ہوگیا ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ امریکی دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے پاکستان کے

وزیراعظم کو آزاد خارجہ پالیسی کے باعث ہٹایا گیا۔ تجزیہ نگار کی ویڈیو میں کہا گیا ہے وزیراعظم کو اس لیے بدلا گیا کہ نیا وزیر اعظم امریکا کی ساری باتیں مانے گا۔ حکومت تبدیلی کی امریکی سازش پر کوئی شبہ تھا تو اب دور ہونا چاہیے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے تحقیقات ہوں گی تو پتا چلے گا کن کن لوگوں نے اس ملک کے ساتھ غداری کی ہے۔ اصل میں ان لوگوں پر غداری کے کیسز بننے چاہئیں، قوم نے ملک کے اندر اور باہر حقیقی آزادی کا پیغام دینا ہے۔ اس مافیا نےہمارے خلاف توہین مذہب کے کیسز بنائے، ان کو شرم آنی چاہیے، ثابت ہوگا یہ قوم کسی کی غلامی کرنے کے لیےتیار نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments