اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کے حوالے سے ایک بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعے ان کے کردار پر بات ہوگی۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ
2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر اس حوالے سے کتاب لکھوائی گئی، نصرت بھٹو، بینظیر بھٹو کی کردار کشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی۔ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات کی وجہ سے رکنے والی نہیں، آج ایک امریکی ٹی وی پر سب واضح ہوگیا کہ عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا۔ یہ عمران خان کی کردار کشی کرنے کی پوری کوشش کریں گے، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے.حکومت نےتوہین مذہب کے کیسز سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنےکی کوشش کی، آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی۔