متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

اب پتا چلے گا مہنگائی کیا ہوتی ہے؟ عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو اب پتا چلے گا کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے؟اقتصادی سروے پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سارا ڈیمز کا پراجیکٹ خطرے میں پڑگیا، اس حکومت

کے آنے سے باہر سے قرضے لینا مشکل ہوگیا۔ ہم نے تو آئی ایم ایف کے دباؤ کا سامنا کیا اور ان کے کہنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں، موجودہ حکمران کبھی آئی ایم ایف کا دباؤ نہيں لے سکتے۔ ابھی لوگوں کو نئے مہینے کے بل آئيں گے تو انہيں مہنگائی کا اصل اندازہ ہوگا۔ ہمارے دور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے کا تھا جو انہوں نے 1500 روپے کا کردیا۔