متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

سری لنکا میں بد ترین معاشی بحران، حکومت کیخلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین زخمی

Spread the love

کولمبو ( نیٹ نیوز ) سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے، پارلیمنٹ کے قریب پولیس مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 45 افراد زخمی ہوگئے۔کولمبو میں گزشتہ رات سے نافذ کرفیو آج صبح اٹھا لیا گیا، سری لنکا کے صدر راجا پاکسے کا استعفی اب تک اسپیکر کو

موصول نہیں ہوا۔صدر راجا پاکسے نے اسپیکر کو بارہا یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کل استعفیٰ دے دیں گے، وہ استعفی دیئے بغیر گزشتہ روز ایئر فورس کے طیارے سے مالدیپ فرار ہوگئے تھے۔مالدیپ کےمیڈیا کا کہنا ہے کہ راجا پاکسے مالدیپ سے پرائیوٹ طیارے میں سنگاپور جائیں گے تاہم ان کی حتمی منزل واضح نہیں ہے۔سری لنکن پارلیمنٹ کے آئندہ ہفتے تک صدر کے نام کا اعلان متوقع ہے، وزیراعظم وکرما سنگھے سری لنکا کے قائم مقام صدر مقرر کردیئےگئے ہیں۔سری لنکا کے آرمی چیف نے عوام سے پُرسکون رہنے کی اپیل اور آئین کے احترام کا اعلان کیا ہے۔