متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

رشی سونک ہار گئے ….. لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

Spread the love

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کو دھچکا ۔۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں ہیں‌،سکینڈلز سامنے آنے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ میں 23 جنوری 2025 کے متوقع انتخابات کے سبب وزیراعظم کو ڈاؤئننگ سٹریٹ میں

870 دن ملیں گے۔ اور اب ملکہ برطانیہ کل لز ٹرس کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے کا کہیں گی۔نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو81 ہزار 326 ووٹ ملے، ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔وزارت عظمیٰ کی دوڑ کیلئے 11 امیدوار سامنے آئے تھے۔ ٹوری اراکین پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس اور رشی سونک میدان میں رہ گئےتھے۔لز ٹرس پہلی بار 2010 میں نورفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔لز ٹرس، ڈیوائس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔لز ٹرس نے انتخابی مہم میں کہا تھا وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چند ہفتوں میں نمٹ لیں گی۔لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔