متعلقہ

جمع

سیلاب ،15انٹر نیشنل این جی اوز کو ریسکیو اورریلیف کے کاموں کی اجازت مل گئی

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وزارت داخلہ نے امریکہ،جاپان، فرانس،جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر 7ممالک کی15 بین الاقوامی این جی اوز کو پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کے لئے اجازت دیدی ہے، ان آئی آئی این جی اوزکے پہلیسے پاکستان میں دفاتر موجود تھے۔ان این جی اوز کو ان متاثرہ لوگوں کی مدد،ریلیف اور بحالی کا این او سی بھی جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں

ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کے لئے ٹیرفنڈ(برطانیہ)، سکیور اسلامک فرانس (فرانس)، ہیلپنگ ہینڈ (برطانیہ)، ہیومن اپیل(برطانیہ)، کیئر انٹرنیشنل (امریکہ)، کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (برطانیہ)،مرسی کارپس (امریکہ)، لائف لائن کرسچن ڈویلپمنٹ سروسز(جرمنی)، مسلم ہینڈز(برطانیہ)، سی بی ایم ای ڈاٹ وی ڈاٹ(جرمنی)، ترکی معرف فاؤنڈیشن (ترکی)، کیتھلک ریلیف سروسز (امریکہ)، اے اے آر جاپان (جاپان)، کے این کے جاپان(جاپان)کو ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے کاموں کی اجازت کے لئے وزارت داخلہ نے جمعرات کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ انٹرنیشنل این جی اوز پہلے سے پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہیں انھیں صرف سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو،ریلیف، بحالی اور امدادی کے کاموں کے لئے اجازت دی گئی ہے۔