متعلقہ

جمع

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کراچی میں بجلی کے صارفین کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کراچی میں بجلی کے صارفین کیلئے آواز اٹھا دی، صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کر نے کیلئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی کاروباری اداروں کو سستی

گیس فراہم کر رہی ہے۔خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ایف سی اے کی مد میں کم از کم 131 بلین سالانہ کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ درآمدی گیس (آر ایل این جی) کی فراہمی کی وجہ سے صارفین کو فی یونٹ 17 روپے کے بجائے تقریباً 35 روپے پڑ رہی ہے۔خط میں سفارش کی گئی ہے کہ کےالیکٹرک کو ترجیحی بنیاد پر مقامی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پیٹرولیم ڈویژن کے 2018ء کے نوٹیفکیشن میں پاور سیکٹر کو دوسری اور کیپٹو پاور پلانٹس کو تیسری ترجیح حاصل ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے۔