روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ ،جدیجا ایشیا کپ سے باہر …..انگلینڈ کے بیرسٹو ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں کھیل پائیں گے

Spread the love

لاہور( سید میثم علی شاہ سے) دنیائے کرکٹ سے 2 اہم خبریں سامنے آئی ہیں جنہیں قارئین اور کرکٹ کے شائقین تک پہنچانا نہایت ضروری ہے پہلی خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو اپنے قابل اعتماد آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ہواکچھ یوں کہ رویندرا جدیجا دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ایشا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ رویندرا جدیجا گھٹنے میں چھوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے ہیں تاہم بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
یہاں‌ہم آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ جدیجا کی جگہ کس کھلاڑی کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے توبھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رویندرا جدیجا

کی جگہ اکسر پٹیل کو شامل کرلیا ہے۔اکسر پٹیل کو بھارتی ٹیم کے سٹینڈ بائی سکواڈ میں نامزد کیا گیا تھا وہ جلد ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔
بھارتی ٹیم اب روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، دیپک ہوڈا، رشبھ پنت ، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا ، آر اشون، بھونیشور کمار، اویش خان،اکسر پٹیل، یوز ویندرا چاہل اور روی بشنوئی پر مشتمل ہے۔بھارتی ٹیم پاکستان اور ہانگ کانگ کو پہلے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔بھارت کو ایونٹ میں آگے افغانستان، سری لنکا اور آج کے میچ کی فاتح پاکستان سے مزید میچز کھیلنا ہیں۔
یہاں ہم بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے حوالے سے ایک اہم تجزیہ قارئین تک پہنچاتے چلیں کہ روہت شرما طویل عرصے کپتانی نہیں کرسکیں گے……..یہ تجزیہ ہمارا نہیں بلکہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ” پروفیسر ” کا ہے . پروفیسر کا کہنا ہے کہ “روہت شرما گھبرائے ہوئے اور شدید دباؤ کا شکار ہیں مجھے نہیں لگتا وہ طویل عرصے کے لیے کپتانی کر پائیں گے۔ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح

کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔ روہت شرما پر زیادہ دباؤ ہے جس سے وہ کنفیوز نظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دباؤ ہے۔ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن اس فتح کے باوجود کپتان پر دباؤ کے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔ روہت شرما کی گھبراہٹ اور دباؤ کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ وہ زیادہ عرصہ کپتان نہیں رہ پائیں گے حالانکہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ان سے متعلق کوئی فیصلہ ہو جائے”۔
یہ تو تھی ایشیا کپ کی اب تک کی صورتحال اوراب چلتے ہیں دنیائے کرکٹ کی دوسری اہم خبر کی جانب ……تو کرکٹ شائقین یہ خبر جان کر یقینآ نا خوش ہونگے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر جونی بیرسٹو حادثے کا شکار ہونے کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جونی بیرسٹو کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان کے صرف 6 گھنٹے بعد انگلش بیٹر سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔وہ اس لیے کہ جونی بیرسٹو گالف کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں، بیٹر کے جسم کے نچلے حصے میں چوٹ آئی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں جونی بیرسٹو کے متبادل پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: