متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

ڈیفالٹ کا خطرہ ہے یا نہیں، عائشہ غوث پاشا نے بتا دیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نےاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، جب حکومت سنبھالی تھی تو ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا۔پاکستان اور آئی ایم ایف

کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا۔ عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کو قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جا رہی ہے، دیگر قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں، تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔