متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

ہیٹ ویو نے ایشیا ءکے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا

Spread the love

اسکاٹ لینڈ کے ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا ہے کہ ہیٹ ویو نے ایشیا ءکے درجن بھر ممالک کو لپیٹ میں لے لیا۔ایک بیان میں ماہرِ موسمیات اسکاٹ ڈنکین نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 14 اپریل کو 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 45

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ترکمانستان میں 13 اپریل کو 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اپریل میں گرمی کا نیا قومی ریکارڈ بن گیا۔ماہرِ موسمیات نے کہا کہ زیادہ شدید گرمی افغانستان، پاکستان، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہے، ایشیائی ممالک میں دن گرم ہونے کے ساتھ راتیں بھی معمول سے زائد گرم رہی ہیں۔ وسط ایشیائی ممالک میں رات میں معمول سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔