متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

کسی کے استقبال کا قائل نہیں۔۔۔ شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف سے ملاقات کے بعد بڑابیان

Spread the love

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےلندن میں مسلم لیگ (ن ) کے  قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں سب کو ایک بار پھر حیران کر دیا ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے استقبال کے قائل نہیں ہیں۔ پہلے میاں صاحب کے عدالتی معاملات درست کریں۔ہماری حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی، ہمیں ملک کے معاملات دیکھنا ہوں گے، مسلم لیگ جیتی تو وزارت
عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے، میں استقبال کا قائل نہیں ہوں، ن لیگی قائد کی واپسی کے حوالے سے کی گئی مشاورت میں شامل نہیں تھا۔انصاف کا تقاضا ہے کہ نواز شریف سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پارٹی کے کسی لیڈر کے حوالے سے میرے کوئی تحفظات نہیں۔نئی پارٹی بنانے سے متعلق سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی خفیہ نہیں بنتی جب بھی بنے گی تو سامنے آجائے گی۔ نواز شریف سے ملکی امور پر گفتگو ہوئی، نئی پارٹی بنائی نہیں، اس کے قیام کی بات کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومت کی ذمے داری ہے، مظاہرے کرنے والے افراد کو اللّٰہ ہدایت دے۔