متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پیپلز پارٹی کے عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی میں “تخت لاہور ” کیخلاف بول پڑے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ہم نے وزیراعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا۔۔۔؟پیپلز پارٹی کے عبدالقادر گیلانی قومی اسمبلی میں “تخت لاہور ” کیخلاف بول پڑے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہم نے آپ کو وزیر اعظم کا ووٹ دیا آپ نے ہمیں کیا دیا،  ہم کسی کی مرہون منت نہیں

ہیں، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وزیر اعظم ہوتے تو بتاتے آپ پاپولر نہیں ہیں لیکن آپ کو قومی مفاد میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ ٹیکس ملتا ہے تو لاہور کی اورنج لائن بنتی ہے، کیا ہمیں بجٹ کو منظور کرنا چاہیے؟ ہمیں لاہور کے برابر بجٹ دیں اور سیکرٹریٹ بحال کریں۔ پی ٹی آئی کے دور میں جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ بنایا گیا، مسلم لیگ ن نے اسے ختم کر دیا،  آج ہمیں کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے، یہ تخت لاہور سے کب ہماری جان چھوٹے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنا گراف بڑھانا ہے تو کچھ کرنا ہوگا، سرائیکی صوبہ بناؤ کریڈٹ تم لے لو، میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کروں گا جو مخالفت کرے گا اسے جگہ نہیں ملے گی۔ ہم مسلم لیگ( ن) کو میثاق معیشت پر سپورٹ کرنا چاہتے ہیں