اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ میں نے 30 اگست کی تاریخ رکھی ہے اس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ کوئی حکومت ہے کہ کوئی حج پر بھی نہیں جا سکتا، پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاریوں کو باہر کہیں سے بھی بھیک نہیں ملی، پاکستان تا قیامت رہے گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آج مجھے جسٹس طارق محمود جہانگیری صاحب نے باعزت بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت باقی ملزمان کی رہائی کے لیے بھی نیا راستہ کھلا ہے۔ ایک ہی کیس مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں ورکروں کا کیس لڑا، بڑے وکیلوں نے تو بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا کیس لڑا ہی نہیں۔
Like this:
Like Loading...