متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

اسرائیلی شہری تل ابیب اور حیفہ سے نکل جائیں،’’ اصل آپریشن‘‘ جلد کریں گے : ایران

Spread the love

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اصل آپریشن جلد انجام دیا جائے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی اب تک کی کارروائی اسرائیل کو روکنے کے لیے ایک انتباہ تھا۔چیف آف اسٹاف ایرانی مسلح افواج سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب اور حیفہ سے نکل جائیں۔

دوسری جانب ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے 28 طیارے روکنے کا دعویٰ کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 اسرائیلی طیاروں کی نشان دہی کر کے انہیں روکا۔ایرانی فوج کے مطابق ان طیاروں میں سے 1 جاسوس ڈرون طیارہ تھا جو حساس مقامات کی معلومات جمع کر رہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج اب تک کئی اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ان تمام ایرانی دعوؤں کی تردید کی ہے۔