متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

ایرانی پاسداران انقلاب  نے اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کر دیا 

Spread the love

تہران ( ایس ایم ایس  ) ایران کی پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس نے اسرائیل کے خلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

’’ جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ائیرواسپیس فورس کی جانب سے شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اسرائیلی اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ ڈرونز 1500 کلومیٹر بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔ شاہد 107 جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائیرو تھری ائیر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے۔تل ابیب اور حیفہ پرمیزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے، ایرانی حملےکے نقصانات کے باعث حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل روک دی گئی ہے۔