متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

ظلم اور درندگی کی انتہا …کہاں ہے قانون …؟گجرات میں معذور لڑکی کی میت کی بے حرمتی ، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

Spread the love

گجرات ( مانیٹرنگ ڈیسک )ظلم اور درندگی کی انتہا …کہاں ہے قانون …؟گجرات میں معذور لڑکی کی میت کی بے حرمتی ، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے……ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی نگرانی جاری ہے، معذور لڑکی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نےقبر کھود کر میت کو باہر نکال دیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ

ضلع گجرات کے قصبہ ٹانڈہ میں پیش آیا، جہاں 4 مئی کو 20 سالہ ذہنی اور جسمانی معذور لڑکی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد اس کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔5 مئی کی رات نامعلوم ملزمان نے قبر کھود کر لاش باہر نکال کر پھینک دی تھی۔واقعے کے بعد پولیس پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچی۔لاش کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کے اجزاء حاصل کرکے حتمی تجزیے اور رپورٹ کے لیے پنجاب کیمیکل ایگزامنر لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔مقامی افراد نے لاش کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔