84

اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں،پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا: عمران خان

Spread the love

لاہور (وی او پی نیوز نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں‌ کئی اہم معاملات پرکھل کر اپنی رائے کا اظہار کر دیا اور اپنے پرانے ساتھیوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا . عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آ کر فائدہ اٹھانا تھا.، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑ لیں اور بڑے کو

چھوڑ دیں، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں۔ علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا. اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں۔ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں، اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے ہم کوئی قانون سازی نہیں کر سکتے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا۔ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں