روس کیساتھ جنگ ، یوکرین کے 58 لاکھ افراد در بدرہو گئے ، مختلف ممالک میں پناہ گزینوں‌کی زندگی گزارنے پر مجبور

Spread the love

کیف ( مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین کے 58 لاکھ افراد کو اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ گزین ہونا پڑا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR کی جانب سے یوکرین کے پناہ گزینوں سے متعلق تازہ ترین

اعدادوشمار میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کے پناہ گزینوں نے سب سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک مالدووا، رومانیہ، ہنگری، سلواکیہ اور پولینڈ کا رخ کیا جبکہ اس سے آگے بڑھ کر ان مہاجرین کا دباؤ برطانیہ، جرمنی، آسٹریا اور چیک ریپبلک پر بھی آیا ہے۔ ان پناہ گزینوں میں سب سے بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔دوسری جانب یورپین یونین نے گزشتہ ہفتے پولینڈ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں اپنے ملک کے اندر اور ملک سے باہر ہجرت کرنے والے شہریوں کی امداد کے لیے پہلے مرحلے میں 6.5 ارب ڈالرز اکٹھے کیے ہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: