لاہور ( طیبہ بخاری سے ) اور اب ایک اور خط سامنے آیا ہے …لیکن اب کی بار یہ خط سازش سے متعلق ہے نہ مداخلت سے متعلق بلکہ یہ خطاب کی دعوت سے متعلق ہے …گھبرائیے مت ہم آپ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں دراصل صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بار سے خطاب کیلئےخط لکھا ہے۔اسلام آباد میں صدر ہائی کورٹ بار شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف
کو بار سے خطاب کےلیے دعوت نامہ ارسال کردیا ہے۔ بار کے ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو بار سے خطاب کی دعوت دی جائے۔عمران خان پاکستان کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر بار سے خطاب کریں۔پاکستان میں سیاست افراتفری اور دیگر معاملات پر عمران خان بار سے خطاب کریں اور اس حوالے سے وقت اور تاریخ بتادیں۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ بار نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے قربانی دی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے قانون کی بالادستی پر ہر وقت ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیاہے .
یہ تھی ایک اور خط کے حوالے سے معلومات و تفصیلات …..اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان اس خط کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب میں ملکی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر کیا اظہار خیال کرتے ہیں .