متعلقہ

جمع

ڈالرمسلسل بے قابو….انٹر بینک میں 193 کا ہوگیا

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) ملک میں آج بھی ڈالر بے قابو رہا اور اس کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید ایک روپے 23 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ڈالر انٹر بینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے پر آگیا ہے۔ڈالر کا بلندی

کی جانب سفر جاری ہے۔ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1.70 روپے کے اضافے سے 189.90 روپے سے بڑھ کر 191.60 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 190.10 روپے سے بڑھ کر 192.00 روپے ہو گئی تھی جس کے بعد آج مزید اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191.00 روپے اور قیمت فروخت 192.00 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 199.00 روپے سے کم ہو کر 198.00 روپے اور قیمت فروخت 201.50 روپے سے کم ہو کر 200.50 روپے ہو گئی تھی۔برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.50 روپے کی کمی سے 234.00 روپے سے کم ہو کر 232.50 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 238.00 روپے سے کم ہو کر 237.50 روپے ہو گئی تھی۔