متعلقہ

جمع

خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کمزور معیشت کی بحالی دم توڑ جائے گی اور وہی ہوا، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر معیشت اور مہنگائی سے متعلق نیا بیان جاری کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں نے اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کمزور معیشت کی

بحالی دم توڑ جائے گی اور اب وہی ہوا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے جبکہ یہ 8مارچ کو 178 پر تھا، شرح سود 1998 ء کے بعد 15% کی بلند ترین سطح پر ہے۔سٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا 6.4% تک گر چکی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی جنوری2020ء کے بعد سے 13.4%کی بلند ترین سطح پر ہے۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں نئی حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔