متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

مسئلہ کپتان کی حفاظت کا …. لیفٹیننٹ کرنل (ر) سیکیورٹی انچارج تعینات

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کردیا-پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کی تعیناتی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ کرنل (ر) عاصم کل سے ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل (ر) عاصم سخت محنت اور لگن سے اپنا کام کریں گے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے ہیں۔سیکیورٹی اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس کے22، ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں، کے پی پولیس کے36، جی بی کے6 اہلکار صوبائی حکومتوں نے بھی سیکیورٹی کیلئے دیئے ہیں۔وزارت داخلہ نے کہا کہ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26،عسکری سیکیورٹی کے9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر مامور ہیں، دوران موومنٹ عمران خان کےساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں، 23 اہلکار اور رینجررکی ایک گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں۔