لاہور ( شوبز نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ، عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم میکر جمائمہ گولڈ سمتھ کے حق میں بول پڑیں۔رابعہ بٹ کا سوشل میڈیا پر جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے
کارکنان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ’مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ،جمائمہ گولڈ سمتھ کا اس سب سے کیا تعلق ہے۔مجھے یہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر یہ سب کرنے کی کوئی ایک اچھی وجہ بتادیں۔‘خیال رہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے لندن میں جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔