Saturday, September 14, 2024
Homeقومی خبریںسعودی عرب سے ترسیلات زر میں معمولی اضافہ

سعودی عرب سے ترسیلات زر میں معمولی اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 7.059 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کرنے والے پاکستانیوں نے 7.040 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مئی میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 541.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل میں 707.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 627.7 ملین ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مال سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلار زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر6.3 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments