خوش رہنے میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک )کیا آپ جانتے ہیں خوشی ہے کیا ؟اور اگرآپ کو نہیں معلوم کہ خوشی کیا ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔انسان کی ایسی ذہنی کیفیت جس میں مثبت،پرجوش اور خوشگوار جذبات جنم

لیتے ہوں خوشی کہلاتی ہے، خوشی سکون، اطمینان صحت پر مثبت اثر کا ذریعہ بنتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق خوش رہنے والے افراد جسمانی طور پر غمگین یا ذہنی تناؤ میں رہنے والے افراد کے نتیجے میں زیادہ ضبوط محسوس کرتے ہیں ، اِن کا قوتِ مدافعت بھی زیادہ مضبوط ہوتا اور ایسے افراد زیادہ لمبی عمر پاتے ہیں۔اسی لیے اقوام متحدہ کی جانب سے اب ہر سال 20 مارچ

کو دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔مشہور فلسفی ارسطو کا کہنا تھا کہ خوش ہونا انسانی زندگی کا ایک اہم مقصد ہے ۔ یونیورسٹی آف آئیوا کے پروفیسر، ڈیوڈ واٹسن کہتے ہیں کہ خوش رہنے کا طریقہ یہ ہے کہ خود کو منفی سوچ، افراد، حسد اور جلن سے دور رکھیں اور اپنا موازنہ کبھی دوسروں سے نہ کریں۔اسی نظریئے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے خوشی کی باقاعدہ ایک وزارت قائم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 26 اگست 1789ء کو نیشنل اسمبلی آف فرانس کی جانب سے خوشی کو انسان کا بنیادی حق قرار دیا گیا تھا۔2012ء میں، اقوام متحدہ کی جانب سے عوام کے خوش رہنے پر کانفرنس منعقد کی گئی، اس کانفرنس کے دوران  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا تھا کہ خوشی کا عالمی دن ہر سال 20 مارچ کو منایا جائے گا جبکہ خوشی کا پہلا عالمی دن 2013ء میں منایا گیا تھا۔

اور یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک کی جانب سے  خوشی کے سالانہ عالمی دن (20 مارچ) کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ  میں بتایا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 جبکہ

بھارت 136 ویں نمبر پر ہے۔اس فہر ست میں 2022 میں 146 ممالک شامل کیے گئے ہیں جن کے عوام کی فلاح و بہبود، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی سطح جانچی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے خوش ترین ممالک کی جاری کردہ فہرست کے مطابق فن لینڈ کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہیں۔ فن لینڈ کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔اس فہرست کے مطابق بنگلہ دیش کے عوام بھی بھارت سے زیادہ خوش ہیں، بنگلہ دیش کا نمبر اس لسٹ میں 94واں ہے۔اقوام متحدہ کی فہرست میں ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے اور نیدرلینڈز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔جبکہ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، معاشی بدحالی کا سامنا کرنے والا ملک لبنان 146 ممالک کے انڈیکس میں 145 ویں نمبر پر آگیا ہے۔اسی طرح افغانستان کا اس فہرست میں آخری نمبر ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: