متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

  مریم نوازنے قوتِ سماعت سے محروم بچے کا علاج کروانے کی حامی بھر لی

Spread the love

 لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے قوتِ سماعت سے محروم کمسن بچے کا علاج کروانے کی جانب توجہ مرکوز کرلی۔ٹوئٹر پر ایک شخص کی جانب سے ایک کمسن بچے کی تصویر شیئر کی گئی۔صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا نام ظاہر حسین ہے اور صوابی سے میرا تعلق ہے، میں

سرکاری سکول میں بطورِ استاد کام کرتا ہوں۔ٹوئٹ میں صارف نے مزید لکھا کہ میرا بیٹا محمد ذکوان قوتِ سماعت سے محروم ہے اور اس کے آپریشن کے لیے تقریباً 20 لاکھ روپے کی رقم درکار ہے جو میرے لیے ادا کرنا ناممکن ہے۔صارف نے بیٹے کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی اور ساتھ ہی بچے کی میڈیکل رپورٹ بھی شیئر کی۔اس ٹوئٹ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کمسن بچے کے اہلخانہ سے رابطے کے لیے فون نمبر شیئر کرنے کی اپیل کی۔