لاہور (آئی این پی) سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مویشیوں میں پایا جانے والا خطرناک وائرس لمپی سکین نے پنجے گاڑ لئے مختلف دیہات سمیت راجووال میں
بھی لمپی سکین وائرس سے درجنوں مویشی شدید متاثر ہوگئے اور لمپی سکین وائرس کے سبب کئی قیمتی جانور ہلاک بھی ہوگئے کسانوں میں بیماری کے سبب شدید بے چینی پائی جا رہی ہے کسانوں کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کو لمپی سکین سے بچا ؤکیلئے اقدامات کرنے چاہیئں اس موقع پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لمپی سکین کی ویکسی نیشن کروائی جائے۔