متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ایشین ٹریک چیمپئن شپ،انڈیا کی جانب سے کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے 

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت نے ایشین ٹریک چیمپئن  شپ کے لیے تاحال پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے

پہلے مرحلے میں فیڈریشن نے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ کیا   ہے تاہم بھارت نے ایشین ٹریک چیمپئن  شپ کے لیے تاحال پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے کھلاڑی تذبذب کا شکار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایشن ٹریک  چیمپئن  شپ 18 سے22 جون تک بھارت  کے دارالحکومت نئی دہلی میں انڈین سائیکلنگ فیڈریشن اور ایشین  سائیکلنگ کنفیڈریشن  کے تعاون سے منعقد  کی جارہی ہے جس میں 42 ایشیا ئی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جاری تربیتی کیمپ سے6 خواتین کھلاڑیوں کا چنا ؤکیا گیا تاہم تاحال جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں جنرل سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ  فیڈریشن اور کیمپ  کمانڈر معظم خان  کے ساتھ سخاوت شاہ ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے ویزوں کے لئے انڈیا ایمبسی کو فارم بمعہ پاسپورٹ بھیج دیئے گئے ہیں تاہم انہوں نے تاحال ویزے جاری نہیں کئے ہیں۔ ویزے جاری ہونے کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ اگر قومی ٹیم کو ویزے جاری کئے گئے تو ایونٹ میں پاکستانی سائیکلسٹوں سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔