متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

  پی آئی اے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

Spread the love

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اپنی تمام پروازوں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا۔ایئرلائن کی جانب سے لاہور سے

دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور سے پی آئی اے کا کراچی کے لیے دو طرفہ کرایہ 64 ہزار 150 روپے جب کہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔کراچی سے اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46 ہزار 600 روپے جب کہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔