اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی دعوؤں کے برعکس شدید گرمی میں بجلی بحران برقرار ہے، ملک میں بجلی کی شارٹ فال پانچ ہزار 673میگاواٹ ہے، شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پاور ڈویڑن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی
پیداوار 22 ہزار 253 میگاواٹ اورکل طلب 27 ہزار 926میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 401 میگاواٹ،سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 557میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 186 میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس سے 1ہزار 578 میگاواٹ سولرپلانٹس سے پیداوار 121 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس177 میگاواٹ اور جوہری ایندھن 1ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، آئیسکو ریجن میں بھی چار سے چھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے زیادہ ہے۔