برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری ایف اےٹی ایف اجلاس کا آ ج آخری روز ہے، اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہوگا۔پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا منتظر ہے۔وفاقی حکومت سے منسلک ایک ترجمان نے
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات ہیں کہ اس بار معاملہ پاکستان کے حق میں جائےگا۔معاملات پاکستان کے حق میں جاتے دکھائی دیتے ہیں، اجلاس میں دیگر ممالک کی رضا مندی اور تسلی بھی معنی خیز ہوتی ہے۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو بھی معاملات طے ہونے میں7 سے8 ماہ لگ سکتے ہیں۔ گرے لسٹ سے نکلنے پر فیٹف ٹیم جائزے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو مرحلوں میں 34 نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا، پاکستان نے اس بار تمام 34 شرائط پر عمل درآمد کیا ہے۔
اور اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے . تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی اور دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ شہباز گل نے ٹوئٹ کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔ ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا۔